ملک بھر میں مکمل کرفیو نہیں لگایا جاسکتا، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کرفیو نہیں لگاسکتے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا ہے ۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کورونا پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں۔ ہم کافی مشکل میں ہیں۔
وزیر اعلی سندھ بھی وزیر اعظم سے متفق کہ ملک بھر میں سو فیصد کرفیوں نہیں لگ سکتا۔ اس کیس میں ہم اس طرح کا سخت کرفیو نہیں لگا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سے پندرہ دن قبل لاک ڈاؤن ہوجانا چاہیے تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو تبلیغی جماعت والوں کو پندرہ دن قبل ہی روک دیا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی تک لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز کا مکمل علم نہیں ہے۔ اگر کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوئی تو خطرہ ہے کہ ہیلتھ سروس بیٹھ نہ جائے۔ اگر لاک ڈاؤن پندرہ دن پہلے ہوتا تو شاید اب ہم لاک ڈاؤن اٹھانے کی باتیں کررہے ہوتے۔
Comments are closed on this story.